لازوال ڈیسک
جموںنائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے آج سرحد پار شلنگ کے نتیجے میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد کی ہلاکت اور کئی اور لوگوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر سنگھ نے زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرنی چاہیئے۔دریں اثنا نائب وزیر اعلیٰ نے ہیر ا نگر سڑک حادثے میں کئی لوگوں کے جاں بحق اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر سنگھ نے زخمیوں کی صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ کو پہلے ہی ہدایات جاری کئے گئے ہیں کہ ان زخمیوں کو معقول طبی سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔نائب وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہوئے کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی ارواح کے ابدی سکون کے لئے دعاکی۔