سول سوسائٹی ،بیوپار منڈل اور پنچایتی نمائندگان نے شاندار وپروقار اعزازی الوداعی تقریب کا کیا اہتمام
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍سول سوسائٹی بیوپار منڈل پنچایتی نمائندگان نے نائب تحصیلدار ایگزیکٹو مجسٹریٹ درجہ اول بفلیاز الحاج رشید الرحمٰن چوہدری کے اعزاز میں ایک شانداروپروقار الوداعیہ تقریب کا اہتمام کیا واضح رہیعلاقہ پنج سراں میں دوران سروس یکے بعد دیگرے چندی مڑھ اور بفلیاز نیابتوں میں خدمات پیش کرنے کا موقع ملا قانونی داہرہ اختیار میں عوام الناس کے ساتھ ہمدردانہ ودیا نتدارانہ سلوک سے ہر خاص وعام میں تعارف مقبولیات وپزیرائی کے تناظر میں موصوف کو شان وشوکت کے ساتھ الوداع کیا یادرہے اس موقع پر مقررین نے خوش اسلوبی کے ساتھ فرض منصبی کی ادائیگی تصفیہ طلب معمہ جات کے حل وعقد میں شفافیت اور جامعہ حکمت عملی جیسے کارناموں کی ستائش کرتے ہوئے بے داغ سبکدوشی پر تہنیت پیش کی اس موقع پر سرپنچ بفلیاز امجد خان بیوپار منڈل کے صدر ہدایت خان سوسوسائٹی کے معمر سردار اشرف خان الحاج جمال الدین الحاج کبیر احمد ملک سرپنچ درآبہ جمیل احمد ملک محمد عظیم ملک قاری نذیر حسین محمد اسلم خان عبدالقیوم خان محمد اسلم ملک غلام حیدر خان کے علاوہ کئی معززین علاقہ موجودتھے۔