میکسیکو کی نومنتخب صدر نے کابینہ کے مزید تین ارکان کا تعارف کرایا

0
0

میکسیکو سٹی، 19 جولائی (یو این آئی) میکسیکو کی نو منتخب صدر کلاڈیا شین بام نے جمعرات کو اپنی مستقبل کی کابینہ کے مزید تین ارکان کو متعارف کرایا۔
محترمہ شین بام یکم اکتوبر کو صدر کا عہدہ سنبھالیں گی۔
میکسیکو سٹی کے ڈاؤن ٹاؤن میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں، محترمہ شین بام نے ر محنت اور سماجی بہبود کے وزیر کے طور پر مراتھ باروچ بولانوس (38)، سیاحت کے وزیر کے طور پر جوزیفینہ روڈریگز زمورا ( 35) ثقافت کے وزیر کے طور پر کلاڈیا کیوریل ڈی ایکزا (45) کومتعارف کرایا۔
انہوں نے کہا کہ باروچ کے پاس بین الاقوامی تعلقات میں ڈگری اور میکسیکو کی نیشنل خودمختار یونیورسٹی (یو این اے ایم) سے لاطینی امریکی علوم میں ماسٹر کی ڈگری ہے۔
محترمہ شین بام نے کہا کہ کیوریل ڈی ایکازا ثقافت میں کافی پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے یو این اے ایم سے تاریخ میں ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے محترمہ روڈریگز زمورا کو ایک تخلیقی نوجوان خاتون قرار دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا