میوتھائی جموں کشمیر کا روائتی کھیل

0
0

تیسرے ایم آئی این ایف تھائی فیڈریشن کپ اور پہلی وومن لیگ 2018کے میچ
شیر کشمیر انڈور سپورٹس کمپلکس سرینگر میں 19سے 23اپریل تک کھیلے جائیں گئے ۔
لازوال ڈیسک
سرینگر //میوتھائی ایسو سی ایشن میوتھائی نیشنل فیڈریشن کے اشتراک سے تیسرا ایم آئی این ایف تھائی فیڈریشن کپ اور پہلی وومن لیگ 2018کا انعقاد عمل میں لانے جا رہی ہے ۔جو کہ شیر کشمیر انڈور سپورٹس کمپلکس سرینگر میں 19سے 23اپریل تک چلے گا ۔جبکہ اپنی نوعیت کے اس منفرد لیگ میں قریب 300شرکاءکے ساتھ ملک بھر سے 17ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ جبکہ اس چیمپئین شپ کو منعقد کروانے کا مقصد ریاست کے تعلق سے بیداری پیدا کرنا ہے ،اسلئے کے میوتھائی ریاست کی ایک روائتی کھیل ہے جو کہ بلخصوص نوجوانوں کے درمیان اسی کھیل کے تئیں کافی جذبات ہیں ، جو کے تھائی لینڈ کے مارٹیل فن سے منسلک ہے ۔جبکہ یہ کھیل پوری دنیا مین کافی مشہو ر ہے ،جس کو عالمی اولیمپک کمیٹی اور جنرل ایسو سی ایشن آف انٹر نیشنل سپورٹس فیڈریشن اینڈ مارٹیل آرٹس گیمز ، ایشین بیچ گیمز وغیرہ سے تصدیق شدہ ہے ۔ اس کے علاوہ موئے تھائی ہندوستان میں بھی کافی مشہور ہوتی جار ہی ہے ۔ بڑی تعداد میں ملک کے کھلاڑی اس کھیل کی مشق کر رہے ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا