ایک مکان خاکستر،پچاس ہزارروپئے نقدی بھی جلے
نا ظم علی خان
مینڈھرمینڈھر کے گاہنی علاقہ میں ایک شخص کا مکان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ ملی جا نکا ری کے مطابق سرحدی علاقہ گاہنی میں نیاز احمد ولد محمد صادق کے مکان کو گیس لیک ہونے سے اچانک آگ لگ گئی جس سے اس کا بھاری نقصان ہو گیا جبکہ گھر کے اندر نقدی پچاس ہزار روپے بھی جل گئے پولیس ذرائع کے مطابق آگ اچانک گیس لیک ہونے سے لگ گئی جس کے بعد آگ پورے مکان کے اندر پھیل گئی اور مکان جل کر تباہ ہو گیا جبکہ گھر میں موجود تمام سامان بھی جل گیا البتہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا علاقہ کے لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ مکان غریب شخص کا تھا لہذا سرکار معاوضہ دے تاکہ یہ غریب شخص مکان دوبارہ تعمیر کر سکے اس سلسلہ میں مینڈھر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔