کہا اڑی میں بنک شاخ کو عوامی خواہشات کے مطابق کھولا جائے
نا ظم علی خان
مینڈھرمینڈھر کے اڑی علاقہ کا ایک وفد ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر تنویر احمد خان سے ملاقی ہوا وفد میں بڑی تعداد میں لوگ شامل تھے ان کا کہنا تھا کہ اڑی علاقہ میں حکومت کی طرف سے جموں کشمیر بنک کی ایک شاخ دی گئی جس پر اب طرح طرح کے حربے استعمال ہو رہے ہیں لوگوں کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر بنک کی شاخ گاﺅں کے بیچ میں اڑی سڑہوتی سڑک کے اوپر ایک زیارت کے قریب کھولی جائے جہاں پر تمام لوگوں کو بنک کا فائدہ مل سکے ان کا کہناتھا کہ جہاں پر بنک کے اعلی ملازمین کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر شاخ کو کھولنا چاہتے ہیں وہ جگہ ٹھیک نہیں ہے کیونکہ مینڈھر ،سرنکوٹ سڑک پر کئی بنک موجود ہیں جہاں سے لوگ دس یا پندرہ منٹ کا سفر کرکے آسانی سے ہر بنک شاخ تک پہنچ سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اڑی علاقہ دور دراز تک پھیلا ہوا ہے لہذا لوگوں کی مرضی کے باوجود جموں کشمیر بنک کی شاخ کھولی جائے جہاں سے ہر آدمی کو فائدہ مل سکے اوراگر انتظامیہ نے لوگوں کی مرضی کے خلاف بنک کی شاخ کھولی تو ہم احتجاج کریں گے جس کی ذمہ واری بنک کے اعلی افیسران اور انتظامیہ پر عائد ہو گی اس موقعہ پر ایس ڈی ایم مینڈھر نے لوگوں کی تمام باتیں سننے کے بعد لوگوں کو یقین دلایا کہ عوام کی مرضی کے مطابق بنک کی شاخ کھولی جائے گی ۔میں بنک کے اعلی افیسران سے اس سلسلہ میں بات کروں گا آپ مت گھبرائےں جس کے بعد لوگوں نے ایس ڈی ایم مینڈھر کی یقین دہانی کے بعدامید جتائی کے ان کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیا جائے گا ۔وفد میں محمد اعظم فانی،محمد شیراز خان، اسران خان،طارق خان ،نونیت کمار بابو محمد سید خان، حاجی منشی خان،محمد کبیر،بشیر خان،محمد شاہد،شام لال کے علاوہ کئی لوگ شامل تھے۔