جموں مینڈھرشاہراہ بند کر کیا احتجاج ۔ ملزمان کو پھانسی دینے کا مطالبہ
ناظم علی خان
مینڈھر// بالاکوٹ کے دھارگلون علاقہ میں لوگوں نے مینڈھر جموں شاہراہ کو بند کرکے آصفہ کے حق میں احتجاج کیا۔ اور ملزمان کو کیفرے کردار تک پہنچانے کے لئے حکومت سے اپیل کی ۔تفصیلات کے مطابق بالاکوٹ کے دھارگلون علاقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے سنیچروار کو مینڈھر تا جموں سڑک کو کئی گھنٹوں تک بند کرکے زور دار احتجاج کیا اور ملزمان کو پھانسی کے تخطے پر لٹکانے کی حکومت سے اپیل کی ان کا کہنا تھا کہ ایک آٹھ سالہ بچی آصفہ کے ساتھ جو ظلم و ستم کیا گیا ہم اس کو برداشت نہیں کر سکتے ۔انھوں نے جموں بار ایسوسیشن اور کٹھوعہ بار ایسوسیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انسانیت سوز طاقتوں کے خلاف وکلاءکو میدان عمل میں آنا چاہیے لیکن سب کچھ الٹا ہو رہا ہے اور ملزمان کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو وکالت کے نام پر سیاہ دباہ ہے انھوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آصفہ معاملے میں مرحوم کے لواحقین کو انصاف ملے گا اس دوران احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے ماجد کٹھانہ نے حکومت سے اپیل کی کہ فوری طور ان وکلاءکے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے جنھوں نے اس معاملہ کو خراب کرنے کی کوشش کی اور ملزامن کے حق میں کئی ریلیاں نکالی ۔انھوں نے کہا کہ اگر ریاست کے اندر یہی حالات رہے تو حالات بگڑ جائیں گے جس کا خمیازہ ریاستی حکومت کو بھگتنا پڑے گا ۔لہذا فوری طور حکومت فاسٹ ٹریک کورٹ کے ذریعہ ملزمان کو جلد پھانسی کے تخطے پر لٹکائے احتجاج کو دیکھتے ہوئے ایس ڈی پی ا ومینڈھر نے مداخلت کرکے لوگوں سے بات چیت کی اور کہا کہ آپ کے مطالبات کو اعلی احکام تک بھیجاجائے گا لہذا آپ اپنا احتجاج ختم کریں جس کے بعد لوگوں نے اپنا احتجاج ختم کیا اور سڑکو کو آمدروفت کے لئے کھول دیا۔