مینڈھر کا وسیع علاقہ گھپ اندھیرے میں

0
0

کئی گھنٹوں سے بجلی بند ،بجلی مالازمین مسائل سے لا تعلق
داودخان
مینڈھر؍؍مینڈھر کے علاقہ کالا بن ،چھونگا ں، چھترال، چک بنولہ، نڑول اور چورن میں لگا تارکئی گھنٹوں بجلی سے بند ہے۔ علاقہ کے لوگوں نے متعلقہ محکمہ کے ملازمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملازمین ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہیں جس کی وجہ سے بڑی آبادی والے علاقے بغیر بجلی کے ہیں۔
اس سلسلے میں سما جی کرکن اقبال قریشی نے کہا کہ بجلی کے ملازمین فون نہیں اٹھا رہے ہیں اور علاقہ گھپ اندھیرے میں ہے۔انکا کہنا تھاکہ ملازمین جان بوجھ کر بجلی کاٹتے ہیں اور عوام پریشانیوں کا سامنا کر رہی ہے۔انہوں نے ضلع ترقیاتی پونچھ یسین ایم چوہدری سے اپیل کی کہ علاقے میں بجلی بحال کرانے کے ساتھ ساتھ محکمہ کہ ملازمین کو ہدایات جاری کی جائیں کہ بجلی کی معقول سپلائی بحال کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا