مینڈھر میں پانی کے چشمے خشک،محکمہ صحت عامہ کی صحت خراب

0
0

پینے کا پانی لینے گئی تھی گاڑی ،راستے میں حادثہ کا شکار
ناظم علی خان
مینڈھربالاکوٹ تحصیل کے دھارگلو ن علا قہ میں ایک گا ڑی اس وقت حا دثہ کا شکا ر ہو گئی جب وہ اپنے گھر سے کئی کلو میٹر دور چشمے پر پا نی لا نے کےلئے جا رہی تھی ۔ البتہ حا دثہ میں کسی بھی افراد کے زخمی ہونے کی کوئی اطلا ع نہیں ملی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مینڈھر میں پانی کے چشمے خشک ہوجا نے کے بعد اور محکمہ صحت عامہ ملا زمین کی لا پر وائی کے چلتے لو گو ں کو پانی نہیں مل رہا ہے جبکہ زیا دہ تر پانی کی اسکیمیں محکمہ کے ملا زمین کی لا پروائی کے بعد بند ہو چکی ہیں جس کے بعد لو گو ں کو کئی کلو میٹر کی دوری سے جا کر پا نی لا نا پڑ تا ہے اور کئی مقامات پر لوگ اب اپنی نجی گا ڑیو ں کے ذریعے پانی لا رہے ہیں یا گھو ڑو ں پر قیمتی پا نی لیا جا رہا ہے ۔ اسی دور ان ایک شخص اپنی نجی گاڑی کو لیکر پینے کا پانی لینے جا رہا تھا کہ اچانک ہی گا ڑی حا دثہ کا شکا ر ہو گئی البتہ کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلا ع نہیں موصول ہو ئی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا