مینڈھر میں مویشی سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام

0
0

پانچ ٹاٹا موبائیلیں ضبط اور پانچ افراد کو پولیس نے لیا حراست میں
ناظم علی خان
مینڈھرمینڈھر پولیس نے بدھوار اور جمعرات کی درمیان رات کو دو الگ الگ جگہوں پر چھاپے مار کر مال مویشی کی سمگلنگ کو ناکام بنانے کا دعوہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات ایس ڈی پی او مینڈھر ریاض تانترے کو ایک اطلاع موصول ہوئی کہ مینڈھر علاقہ سے مال مویشی بڑی تعداد میں اسمگلنگ ہو رہا ہے ۔اس دوران ایس ڈی پی اومینڈھر نے کاروائی کرتے ہوئے دو الگ الگ پولیس کے دو ناکے لگا کر پانچ ٹاٹا موبائلوں کو ضبط کرکے ستائیس مویشیوں کو بھی تحویل میں لینے کے ساتھ ساتھ پانچ افراد کو بھی حراست میں لے کر پوچھ تاچھ شروع کر دی ہے ۔ جن کی پہچان نصیر حسین ساکنہ بھاٹی دھار،جاوید اقبال،محمد مشتاق ،محمد دین ،محمد خورشید،محمد تاج کے طور پر ہوئی ہے۔اس دوران عام لوگوں نے پولیس کی اس کاروائی کی سراہنا کرتے ہوئے ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے کو مبارک باد دی ہے جن کی زیر نگرانی پولیس اچھا کام کر رہی ہے۔اس سلسلہ میں مینڈھر پولیس نے ایک مقدمہ زیر نمبر56اور57 زیر دفعات188 RPC/3 pca درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا