مینڈھر میں شہیدی دیوس کے موقع پر اصلحہ نمائش پروگرام کا انعقاد

0
0

مفت طبی کیمپ کا بھی ہوا اہتمام ،کئی مریضوں نے حاصل کی ادویات
ناظم علی خان
مینڈھرشہیدی دیوس کے سلسلہ میں فوجی کی مقامی یونٹ نے اوپی ہل اسٹیڈیم میں اصلحہ نمائش کا میلا لگا کر کئی اسکولوں کے بچوں کو ہتھیار دکھائے جبکہ بڑے اور چھوٹے قسم کے کئی ہتھیار بچوں کو دکھانے کے لئے میلے میں رکھے ہوئے تھے۔اس موقعہ پر بچوں نے ہتھیار ہاتھوں میں اٹھا کر میلے کا لطف اٹھایا جبکہ فوج کی طرف سے ایک میڈیکل کیمپ بھی لگایا تھا جس میں فوج کے ڈاکٹروں نے کئی مریضوں کی طبی جانچ کی اور مفت دوائیاں فارہم کی اس موقعہ پر فوجی آفیسران کے علاوہ مقامی فوجی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر بھی موجود تھے جبکہ شہیدی دیوس کو دیکھتے ہوئے فوج نے تحصیل سطح پر والی بال کے مقابلے بھی کروائے جس میں مینڈھر تحصیل سے کئی ٹیموں نے حصہ لیا میلے کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں مقامی لوگ بھی ہتھیاروں کا لطف اٹھاتے رہے ۔اس موقعہ پر لوگوں نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم مقامی یونٹ کا شکرگزار ہیں جنھوں نے ہتھیاروں کا میلا لگا کر بچوں کو ہتھیار دکھائے اور بچے خوب لطف اندوز ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ فوج کی طرف سے جو میڈیکل کیمپ لگایا گیا س میں کئی لوگوں نے مفت دوائیاں حاصل کی اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی فوج اسی طرح کے کیمپ لگاتی رہے گی کیونکہ سرحدی علاقوں میں لوگوں کو کئی قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا