ریاستی مخلوط اتحاد کی عوام کش پالیسیوں کے خلاف عوام متحد ہو جائے: جاوید رانا
اعجاز کوہلی
مینڈھر //مینڈھر نیشنل کانفرنس کے کارکنان نے ریاستی حکومت کی عوام کش پالیسیوں کے خلاف سخت احتجاج کیاجس میں اسمبلی حلقہ مینڈھرکے اطراف و انکاف سے مختلف مکتبہ ہائے فکر کے لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ انھوں نے ریاستی حکومت پر فرقہ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مخلوط اتحاد میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک خصوصًا ریاست جموں وکشمیر میںعدمِ تحفظ اور فرقہ پرستی کا ماحول پیدا کیا ہوا ہے ۔ اس اتحاد کی دورِاقتدار میںہر انسان خوف کے ماحول میںزندگی گزارنے پر مجبور ہے ۔ والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے لیئے پریشان ہیں۔ریاست میں تعلیمی نظام مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے ۔بے روزگاری عروج پر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ممبراسبلی مینڈھر جاوید احمد رانانے مینڈھر میں حکومت کی عوام کش پالیسیسوں کے خلاف احتجاجی مظاہرین سے خطاب کے دوران کیا ۔ انھوں نے کہا کہ پی ڈی پی بی جے پی مخلوط اتحاد نہ صرف ریاست بلکہ پورے ملک کی سلامتی کے لیئے کسی بڑے خطرے سے کم نہیں ہے ۔ آج ملک کی سلامتی دائو پر لگی ہوئی ہے ۔ ملک کو داخلی اور خارجی سطح پر خطر ناک چیلنجیز کا سامنا ہے ۔سرحدوں پر مقیم عوام دونوں ممالک کی توپوں کی گرج سے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ریاست میں تعمیر ترقی کا نطام درہم بھرم ہو چکا ہے گزشتہ تین سالوں کے دوران کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ پائیہ تکمیل تک نہ پہنچا ہے۔اور نہ ہی مجموعی عوام کے مفاد کے لیئے کوئی جامع ترقیاتی پالیسی ترتیب دی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ ریاست میںبے روزگاری ناسور کی شکل اختیار کر چکی ہے ۔تعلیم یافتہ بے روزگار نو جوان اپنے روشن مستقبل کے لیئے فکر مند ہیں ۔ حکومت کے پاس بے روزگاری سے نپٹنے لیئے کوئی واضح پالیسی نہ ہے ۔حالاں کہ دورانِ الکیشن اس فرقہ پرست اتحاد نے ریاستی نوجوانوں کو طرح طرح کے سبز باغ دکھا کر گمراہ کیا ۔آج ریاستی عوام ان سے سوال کرتی ہے کہ آپ کے الیکشن میں کیئے گئے وعدے کہاں گئے۔انھوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اِن فرقہ پرستوں نے ریاستی عوام کو سبز اور زعفرانی رنگ میں رنگ دیا ۔ آج نتائج سب کے سامنے ہیں۔ جموں والے کشمیریوں کو اور کشمیری جموں والوں کو برداشت نہیں کرتے جسے ریاست کی سالمیت کو سخت خطرح لا حق ہو چکا ہے َ انھوں نے ریاستی خصوصًا خطہ پیر پنجال کی عوام سے اپیل کی کہ آپ بلا لحاظ مذپب و ملت مجموعی عوامی مفاد کے لیئے نیشنل کانفرنس کے سائے تلے اکٹھے ہو کر مفاد پرست اور فرقہ پرست طاقتوں کا مقابلہ کے لیئے متحد ہو جائیں۔تاکہ یہ عوام دشمن طاقتیںاپنے نا پاک عزائم میں کامیاب نہ ہو سکیں۔