میر واعظ مولوی عمر فاروق کی رہائی قابل سراہنا ،صدر شیعہ فیڈریشن

0
0

جموںوکشمیر میںبھائی چارے کو فر وغ دینے میںمیر واعظ کا اہم کردار
لازوال ڈیسک
جموں؍؍شیعہ فیڈریشن نے میر واعظ مولوی عمرفاروق کی عرصہ چار سال دوماہ کے بعد رہائی کا زور دار خیر مقدم کرتے ہوئے اسے دیر سے لیا گیا درست فیصلہ قرار دیا ہے ۔آج ایک پریس بیان میںفیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان نے میر واعظ مولوی عمر فا روق کی عرصہ چار سال کے بعد گھر نظر بندی ختم کرنے کے فیصلے کو سرکار کا دانش مندانہ قدم قرار دیا ،خان نے کہا ہے کہ میر واعظ ایک مشہور مذہبی سکالر ہیںجن کی عوام میںبھاری ساکھ ہے ۔عاشق حسین خان نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے جموںوکشمیرکے حالات پر لازمی مثبت اثر پڑے گا ۔خان نے کہا ہے کہ میر واعظ کی شخصیت ایک قدر آورمذہبی عالم کے طورپرپوری دنیا میںجانی جاتی ہے جن کے بنا سرینگر کی جامع مسجد سونی سونی لگتی تھی لیکن آج جمعہ مبارک پر ان کی رہائی سے جامع مسجد میںان کے چاہنے والوںکے چہرے کھل اٹھے ،ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے عوام مولوی عمرفاروق سے بے حد انس کر تے ہیں،اس لئے امید کی جاتی ہے کہ ان کی رہائی سے سماج پر اس کا مثبت اثر پڑ ے گا ،عاشق حسین نے مزید کہا کہ ایسے ہی ریاست سے باہر کی جیلوںمیںمتعدد سیاسی لیڈران و نوجوانوںکی بھاری تعداد عرصہ دراز سے قید و بند کی صعوبتیںگذار رہے ہیںکو بھی فوری طور پر رہا کیا جا ئے تو اس سے جموںوکشمیر کے کونے کونے میںخوشی کی لہر دوڑجائے ،جس سے مرکزی سرکار و جموںوکشمیر یوٹی سرکار کی ہی نیک نامی ہو گی ،خان نے کہا کہ باہری جیلوںمیںرکھے گئے لیڈران و نوجوانوںکے اہل خانہ اپنو ںسے ملاقات کرنے ان کی خیر و عافیت جاننے سے بھی محروم ہیںجس سے ان کی زندگی کا سکون چھن گیا ہے ،خان نے کہاکہ میر واعظ مولوی عمر فاروق کی رہائی کے بعد جموںوکشمیر کے حالات میںمثبت تبدیلی آئے گی ،اور امید کی جاتی ہے کہ میر واعظ جموںوکشمیر میںامن و بھائی چارے کی تقویت کے لئے حسب سابق اپنی خدمات انجا م دیتے رہیںگے ۔ ساتھ ہی سماج میںپھیلی منشیات کی لعنت جس نے ہماری نوجوان نسل کو اپنی گرفت میںلیا ہے کے خلاف زور دار مہم چلاکر نوجوان نسل کو منشیات سے پاک معاشرہ کی تعمیر میںاپنا اہم رول ادا کریںگے ،عاشق حسین خان نے کہا کہ منشیات کا معاملہ سنگین ہو گیا ہے ،اس لئے اس کے خاتمے کے لئے سماج کے ہر فرد کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ،خان نے کہاکہ سرکار جس انداز سے منشیات کا دھندہ کرنے والوںکے خلاف کریک ڈاون کر رہی ہے ،کو بھی سراہا ہے ،خان نے ایک بار پھر میر واعظم مولوی عمر فاروق کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس کے مثبت ثمرات برآمد ہوںگے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا