’میرواعظ صاف دل انسان اور دوستانہ فطرت کے مالک ہیں‘

0
0

اے سی بی میرواعظ عمر فاروق کی شبیہ خراب کرنے اور ہراساں کرنے پرآمادہ :انجینئر ریشی کِلم
لازوال ڈیسک
جموں؍؍انجینئر ریشی کِلم قومی ترجمان این سی پی (شرد پوار) اور قومی صدر یوتھ فارمرز آرگنائزیشن این وائی ایف او نے آج ایک بیان میں کہا کہ حریت چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو طویل عرصے سے گھر میں نظر بند رکھا گیا ہے۔جموں و کشمیر پولیس کی انسداد بدعنوانی اکائی نے میر واعظ عمر فاروق اور ایک حاضر سروس سینئر بیوروکریٹ وسات افراد کے خلاف گرمائی دارالخلافہ سری نگر میں ریونیو اہلکاروں کے ساتھ مل کر کسٹوڈین اراضی پر مبینہ طور پر قبضہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
انجینئر ریشی کِلم نے کہا کہ میرواعظ صاف دل انسان اور دوستانہ فطرت کے مالک ہیں،اس لئے انہوں نے میرواعظ کے خلاف اے سی بی کی ایف آئی آر درج کرنے کی مذمت کی۔ ریشی نے کہا، بغیر تحقیقات اے سی بی نے ان کا نام اور شناخت بھی ظاہرکر دی ہے۔ میرواعظ کے خلاف اے سی بی کے جھوٹے دعوے، یہ بدنام کرنے اور ہراس کرنے کی کوشش ہے۔
انجینئر ریشی کِلم نے مزید کہا کہ میں میر واعظ کو ذاتی طور پر جانتا ہوں اور میں سب کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کا دل صاف ہے اور وہ اپنی زندگی میں کبھی بھی اس قسم کی حرکتیں نہیں کر سکتے۔ میرواعظ نے کبھی لوگوں کے لیے برا نہیں کہا اور نہ ہی ان کا دوسروں کے بارے میں کوئی برا ارادہ ہے۔
انجینئر ریشی کِلم نے کہا کہ وہ بار بار میر واعظ عمر فاروق کی رہائی کا مطالبہ کر رہا ہے جو من مانی طور پر ان کے گھر میں نظر بند ہیں، ان کے بنیادی انسانی اور شہری حقوق اور آزادی کو ایل جی حکام معطل کر رہے ہیں۔انجینئر ریشی کِلم نے ایک بار پھر حکام سے میرواعظ اور ان تمام سیاسی قیدیوں اور نوجوانوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا جو جموں و کشمیر اور ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں مختلف جیلوں اور حراستی مراکز میں من مانی طور پر نظر بند ہیں۔ انجینئر ریشی کِلم نے مرکز کی مودی حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ صاف ستھرے امیج رکھنے والے افراد خصوصاً میرواعظ کو ہراساں نہ کرے۔لہٰذا ہم مودی سرکار اور ایل جی حکام سے درخواست کرتے ہیں کہ انہیں اور دیگر تمام قیدیوں کو بلا تاخیر رہا کیا جائے اور میر واعظ کو نظر بند رکھ کر کشمیری عوام کو ان کے پیاروں سے ملنے کی اجازت دی جائے اور رکاوٹیں کھڑی کیے بغیر اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا