بوائز ہائیر سیکنڈری منڈی میں پروگرام آرمی اور تحصیل آفیسران رہے شامل
ریاض ملک
منڈیآج سے قریب 24سال قبل میجر روہئت شرما منڈی میں دشمن سے لڑتے ہوے اپنی جان کا نذرانہ دے بیٹھے تھے۔ تب سے لیکر آج تک منڈی میں نوجوانوں اور یہاں کی عوام کی جانب سے ان کے یوم وصال کے موقہ پر بہترین خراج تحسین پیش پیش کیاجاتاہے۔جبکہ 1998سے یہاں منڈءمیں ان کے نام سے منسوب میجر روہیت شرما میموریل ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایاگیا۔ جس میں وکیشنل ٹرینگ سنٹر بھی قائیم کیاگیا۔ اور یہ تنظیم ہر سال ان کے یوم وصال پر پروگرام کا اہتمام کرکے انہیں خراج پیش کرتے ہیں۔اسی سلسلہ کی ایک کڑی آج گورنمنٹ بوئیز ہائیر سیکنڈری منڈی میں آرمی 93برگیڈ کے اشتراک سے ایک بہترین پروگرام منعقد ہوا۔جس میں آرمی آفیسران تحصیل آفیسران تعلیمی اداروں کے قائدین اور گجرات سے اے ہوے مہمانوں نے شرکت کی۔ پروگرام کے آغاز میں میجر روہیت شرما کو خراج پیش کیاگیا۔ جس کے بعد ایک بہترین پروگرام منعقد ہوا۔ بعد ازاں اس موقہ پر تمام ان فوجی جوانوں کو بھی خراج پیش کیاگیا۔جنہوں نے اپنے ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اس دوران دیگر مقررین کے ساتھ ساتھ میجر روہیت شرما میموریل ٹرسٹ کے چیرمین علی محمد میر اور جرنل سیکرٹری ماسٹر اکبر علی بانڈے اس ٹرسٹ کے حوالے سے کہاکہ ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہر شھید کو ہمیشہ یافرکھاجائےگا۔ اور ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیاجاسکتاہے۔