میتھوز کو سی بی آئی نے طلب کیا

0
0

ناردا اسٹنگ آپریشن معاملے میں سی بی آئی پھر سرگرم
یواین آئی

کلکتہ ؍؍لوک سبھا انتخابات سے عین قبل ایک بار پھر سی بی آئی ناردا اسٹنگ آپریشن معاملے میں اچانک سرگرم ہو گئی ہے۔ اس معاملے میں ملزمین کی فہرست میں بنگال کے سابق اور موجودہ وزراء ، ممبران اسمبلی، کلکتہ کے سابق میئر اور بی جے پی لیڈر شوبھندو ادھیکاری بھی شامل ہیں۔ تاہم ملزمان کو بدھ کو طلب نہیں کیا گیا۔ سی بی آئی نے اس کیس کے سلسلے میں شکایت کنندہ میتھیو سیموئل کو طلب کیا ہے۔
میتھیو ایک صحافی ہے۔ وہ ناردا ڈاٹ کام کے ایڈیٹر ہیں۔ان کی قیادت میں ہی ناردا نے بنگال کی حکمران جماعت ترنمول کے خلاف اسٹنگ آپریشن کیا تھا۔ 2014 کے اس چھاپے میں ممبران پارلیمنٹ مکل رائے، سوگت رائے، کاکولی گھوش دستیدار، پرسون بنرجی، شوبھندو ادھیکاری، سلطان احمد اور اس وقت کے وزراء مدن مترا، سبرتا مکوپادھیائے، فرہاد حکیم اور اقبال احمد کو ایک کمپنی سے متعلق سوال پوچھنے کے لئے رقم لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
2014 میں ریکارڈ کی گئی یہ ویڈیو 2016 میں naradnews.com نامی ویب سائٹ پر جاری کی گئی تھی۔ سیموئل نے کہا کہ اس نے ویڈیو جاری کرنے سے قبل خفیہ ویڈیوز کو پولس کو دیا تھا لیکن پولس نے کوئی توجہ نہیں دی۔۔ تو دو سال بعدسیموئیل نے وہ ویڈیو دوسری ویب سائٹ پر شائع کی۔ ناردانیوز کے نام پر اس آپریشن کو نارد اسٹنگ آپریشن کا نام دیا گیا۔
اسی میتھیو کو 4 اپریل کو صبح 11 بجے کلکتہ کے نظام پیلس میں سی بی آئی کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔ بنگال میں 19 اپریل سے پولنگ شروع ہو رہی ہے، اس سے ٹھیک 15 دن پہلے ہی ناردا اسٹنگ آپریشن معاملے کے اہم کردار کو طلب کرنے کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔
میتھیو کے نام خط میں سی بی آئی نے کہا کہ آپ کو اس کیس سے متعلق کچھ پوچھ گچھ کے لیے کلکتہ کے نظام پلس میں طلب کیا گیا ہے۔اپوزیشن نے الزام لگایا ہے کہ ED-CBI جیسی مرکزی ایجنسیوںکو عین انتخابات سے قبل اپوزیشن کے خلاف سرگرم کردیا گیا ہے۔ حال ہی میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ای ڈی نے دہلی میں گرفتار کیا تھا۔ اس سے پہلے ای ڈی نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو گرفتار کیا۔تاہم انہوں نے گرفتاری سے قبل وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ آر جے ڈی لیڈر لالو کے بیٹے تیجسوی یادو کے گھر کی بہار میں بھی تلاشی لی گئی۔ مغربی بنگال میں ایک کے بعد ایک واقعات میں ED-CBI کی کارروائی طویل عرصے سے جاری ہے۔ حال ہی میں ای ڈی نے ریاستی وزیر چندر ناتھ سنگھ کے گھر کی بھی تلاشی لی تھی۔ اس صورتحال میں سی بی آئی کے ناردا اسٹنگ آپریشن معاملے میں سرگرم ہونے کے بعد قیاس آرائی کا شروع ہوجانا موضوع بحث بننا فطری بات ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا