’میاں ڈیڈو نے انصاف کی خاطر لڑائی لڑی ‘

0
0

آئی آئی ٹی کا نام میاں ڈیڈو کے نام پر رکھا جائے :رانا
لازوال ڈیسک
جموںجموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صوبائی سدر و ایم ایل اے نگروٹہ دویندر سنگھ رانا نے میاں ڈیڈو کے جنم دن کی تقریب پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئی آئی ٹی کا نام میاں ڈیڈو کے نام پر رکھا جائے اور اس ادارہ میں اسپوڑٹ اسٹاف میں چالیس فیصد اسامیاں مقامی نوجوانوں کیلئے مختص کی جائیں۔اس سلسلہ میں ایم ایل اے موصوف نے میاں ڈیڈو جی دیوستھن جگٹی میں اس تقریب کے دوران ایک قرارداد بھی پیش کی جس کی راجپوت سبھا کے صدر نرائن سنگھ اور ٹیم جموں کے صدر زور آور سنگھ جموال نے بھی حمائت کی اور امید ظاہر کی کہ ریاستی حکومت اور وزارت برائے آیچ آر ڈی اس پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی۔اس موقع پر منتظمین کی جانب سے دویندر سنگھ رانا ،نرائن سنگھ اور زور آور سنگھ جموال کو مومنٹو پیش کئے۔رانا نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں ڈیڈو نے لاکھوں لوگوں کے انصاف کی خاطر لڑائی لڑی ۔انہوں نے کہا کہ اس سے بہتر طریقہ اور کوئی نہیں کہ آئی آئی ٹی کا نام ان کے نام پر رکھا جائے ۔موصوف نے امید ظاہر کی کہ حکومت اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اور میاں ڈیڈو کی جد و جہد کو یاد رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لے گی۔رانا نے کہا کہ اس جموں کے بہادروں کو بھی یاد کیا جاتا ہے جن میں میاں ڈیڈو، راجہ رن پت، باوا جتو، جنرل زور آور سنگھ ،برگیڈئر راجندر سنگھ،جنہوں نے جموں کی عوام کیلئے ایک باوقار جگہ کیلئے جد و جہد کی ۔اس موقع پر مقررین نے میاں ڈیڈو کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔واضح رہے اس تقریب کا انعقاد جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز کے اشتراک سے کیا گیا اس دوران رانا نے اپنے سی ڈی فنڈ سے دیوستھن پر شیڈ کی تعمیر کیلئے پانچ لاکھ روپئے واگزار کئے اور یہاں پہنچنے والی سڑک کی تعمیر کیلئے دو لاکھ روپئے بھی واگزار کئے ۔تقریب میں دھرمویز سنگھ جموال، رمیشور دت، جوگندر کمار، آسا رام و دیگران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا