ایم شفیع رضوی
سانبہ // گجربکروال قبیلہ سے تعلق رکھنے والے سینئر رہنما الحاج محمد فرید پھامبڑا نے میاں ظہور احمد اور میاں جماعت علی کے ساتھ ان کے برادر اصغر میاں ممتاز احمد کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ خبر سن کر نہایت ہی افسوس اور دکھ ہوا کہ میاں ممتاز احمد اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔
الحاج موصوف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اس دکھ بھری گھڑی میں بھی لواحقین کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں اور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا گوہ ہوں کہ اللہ رب العزت مرحوم کی بخشش و مغفرت فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے لواحقین کو صبر و تحمل عطا فرمائے اس صدمے کو برداشت کرنے کی قوت و ہمت عطا فرمائے جو صبر کریں اس پر اللہ رب العزت اجرے عظیم عطا فرمائے الحاج محمد فرید پھامبڑا نے مرحوم موصوف کے بچوں کے ساتھ بھی اظہار ہمدردی و یکجہتی کرتے ہوئے بچوں کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت اپنے خزانے قدرت سے حفاظت فرمائے ۔