میاں الطاف نے اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر جیت حاصل

0
0

راجوری اور کنگن میں جشن کا ماحول
یواین آئی

سری نگر؍؍اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر نیشنل کانفرنس کے امیدوار اور گوجر لیڈر میاں الطاف نے جیت درج کی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ جوں ہی میاں الطاف احمد کی جیت کا اعلان کیا گیا تو لوگ گھروں سے باہر آئے اور جشن منایا۔
راجوری اور پونچھ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے جشن منایا اور پٹاخے چھوڑے۔لوگوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا :’میاں الطاف کی جیت یقینی تھی کیونکہ وہ لوگوں کا لیڈر ہیں۔‘انہوں نے کہاکہ اس بار راجوری اور پونچھ کے ساتھ ساتھ اننت ناگ کے لوگوں نے میاں الطاف کے حق میں اپنی رائے دہی کا استعمال کرکے اس کی جیت کو یقینی بنایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میاں الطاف گوجر بکروال طبقے سے وابستہ کنبوں کی حالت زار پارلیمنٹ میں اجاگر کریں۔ذرائع نے بتایا کہ میاں الطاف نے اپنے مد مقابل امیدوار پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر کو شکست دے کر زائد از چار لاکھ ووٹ حاصل کئے۔بتادیں کہ میاں الطاف احمد کی جیت کے بعد محبوبہ مفتی نے ایکس پر لکھا کہ لوگوں کی رائے کا احترام کرتے ہوں اور نیشنل کانفرنس کے امیدوار کی جیت پر انہیں مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا