میاں الطاف احمد لاروی نے راجوری اننت ناگ سے شاندار جیت درج کی

0
0

مدرسہ قادریہ نظامیہ نقشبندیہ کے سرپرست حافظ غلام نبی قادری نے مبارکباد پیش کی
ایم شفیع رضوی
کٹھوعہ؍؍مدرسہ قادریہ نظامیہ نقشبندیہ سپرال پائیں ہریا چک کٹھوعہ کے سرپرست حضرت حافظ وقاری غلام نبی قادری نے اور محمد علی رضا نے نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور گجربکروال قبیلہ سے تعلق رکھنے والے سینئر سماجی سیاسی روحانی شخصیت حضرت میاں الطاف احمد لاروی کو لوک سبھا الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ جموں کشمیر کی عوام کے لئے حضرت میاں الطاف احمد لاروی کی کامیابی نہایت ہی خوش آئند ہے۔ جموں کشمیر کی اسمبلی میں تو میاں الطاف احمد لاروی نے بہت ہی بہترین طریقے سے نمائندگی اور رہنمائی کی ہے۔ اب ہندوستان کی پارلیمنٹ میں پہنچ کر مزید تقویت حاصل ہوگی یہ توقعات جموں کشمیر کی عوام بالخصوص گجر بکروال قبیلہ کے لوگ میاں صاحب سے لگائے ہوئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا