میانمار میں 5.1 شدت کا زلزلہ

0
0

ینگون، 19 جون (یو این آئی) میانمار کے جنوبی علاقے میں پیر کے روز 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ملک کے محکمہ موسمیات اور ہائیڈرولوجی (ڈی ایم ایچ) نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔
ڈی ایم ایچ نے کہا کہ زلزلے کا مرکز اییرواڈی علاقے میں پیاپون شہر کے جنوب مشرق میں زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں 15.5 ڈگری شمالی عرض البلد اور 96.33 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔
ڈی ایم ایچ کے سیسمولوجی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ین میومن ہاٹوے نے کہا کہ زلزلے کا مرکز سمندر کی تہہ میں تھا اور اس سے سونامی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا