مہو میں ڈی پی اے پی کارکنان کا اجلاس

0
0

عبدالحمید شیخ با اتفاق رائے مہو پنچائیت کے صدر منتخب
سجاد کھانڈے
رام بن ؍؍ضلع رام بن کے ایک دور دراز علاقہ وادی مہو میں ڈی پی اے پی کارکنان کی پنچایت سطح پر ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ یہ میٹنگ ڈی پی اے پی بلاک صدر کھڑی بشیر احمد نائیک کی سربراہی میں منعقد کی گئی۔اس میٹنگ کے حوالے سے بشیر احمد نائک نے کہا یہ میٹنگ پارٹی ہائی کمان غلام نبی ازاد کی ہدایت پر منعقد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ہائی کمان کی جانب سے یہ ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ ہر پنچائت میں پارٹی کی کمیٹی کو تشکیل دیا جائے تاکہ ہر پنچایت میں لوگوں کو پارٹی کی نمائندگی مل سکے اور پارٹی کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ صحیح معنوں میں لوگوں کی نمائندگی ہو سکے اور پنچائتوں میں لوگوں کے جو بھی مسئلوں مسائل ہیں ان کو اعلی حکام تک پہنچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ انے والے پنچایتی انتخابات میں پہلی بار پارٹی پورے دم خم کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے اور اسی چیز کو لے کر پارٹی زمینی سطح پر لوگوں کے ساتھ جْڑنے کی کوشش میں لگی ہیں۔ مہو کی اس میٹنگ میں مہو کے سابقہ سرپنچ عبدالحمید شیخ کو بااتفاق رائے پنچایت مہو کے صدر کے طور پر منتخب کیا گیا اور ان کے علاوہ دیگر ممبران بھی کمیٹی میں منتخب کیے گئے۔بشیر احمد نائیک نے کہا کہ ابھی تک تحصیل کھڑی میں چار پنچائتوں میں اس طرح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔جن میں سے مہو، ترگام اپر، ترگام لوئر اے، اور شگن سر فہرست ہیں۔ ترگام اپر سے محمد یوسف بٹ، ترگام لوئر اے سے محمد یوسف تراگ وال، اور شگن سے محمد رفیق ملک حلقہ صدر کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔اس میٹنگ میں مہمان خصوصی کے طور پر پارٹی کے زونل نائب صدر ڈی ڈی سی فیاض احمد نائیک، کے علاوہ زونل سیکرٹری، سرپنچ خورشید احمد سہمت، منگت سے ڈسٹرکٹ وائس پریزیڈنٹ گل محمد جان اور بلاک جنرل سیکرٹری کھڑی محمد آمین نائیک کے ساتھ ساتھ پارٹی کے اور بھی
کئی ذمہ داران موجود تھے۔اس موقع پے کئی لوگوں نے پارٹی کا دامن بھی تھاما۔

ا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا