مہوش حیات نے فلم میں بےنظیربھٹو کا کردار نبھانے کی تصدیق کردی

0
0

کراچی//اداکارہ مہوش حیات نے سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو کی زندگی پر بننےوالی فلم میں مرکزی کردار نبھانے کی تصدیق کردی۔رواں برس کی ابتدا میں سوشل میڈیا پر سابق پاکستانی وزیر اعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی پر فلم بنائے جانے کی خبر گردش کررہی تھی جب کہ یہ بھی کہا جارہا تھا کہ فلم میں اداکارہ مہوش حیات بے نظیر بھٹو کا مرکزی کردار اداکریں گی تاہم مہوش حیات نے ان خبروں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیاتھا تاہم اب انہوں نے ان خبروں کی تصدیق کردی ہے۔اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر ایک لمبی چوڑی پوسٹ کی جس میں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کام کررہی ہیں۔ انہوں نے لکھا ”آج بے نظیر بھٹو کی 65 ویں سالگرہ ہے اور یہ بہترین وقت ہے ان کی غیر معمولی کامیابیوں پر نظر ڈالنے کا، میں کبھی بھی سیاسی شخصیت نہیں رہی لیکن اس بات سے انکاری بھی نہیں کہ بے نظیر بھٹو نے ملک میں خواتین کے حقوق اور برابری کے لیے بہت کوشش کی ہے۔ ایک وقت تھا جب انہوں نے خواتین کو یقین دلایا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ انہوں نے ہمیں امید دی اور احساس دلایا کہ ستاروں تک پہنچاجاسکتا ہے، مجھے موقع ملا ہے ان کی زندگی کے بارے میں مزید جاننے کا۔ مہوش حیات نے مزید لکھا بے نظیر بھٹو واقعی میں بہترین خاتون تھیں اور میں جلد ان کی زندگی کی کہانی کو پیش کروں گی۔“مہوش حیات نے اس جذباتی پوسٹ کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں وہ جھولے پر بیٹھ کر بے نظیر بھٹو کے بارے میں مطالعہ کررہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا