شوکت پرواز
ریاسی//گلاب گڑھ کے ٹکسن میں قدرتی طور پر زمیں کے بہہ جانے سے غالباً دس دکانوں کا شدید نقصان پہنچا۔تاہم اس سلسلہ میں عوام نے اکھٹا ہو کر دکانوں سے سامان نکالا۔ جبکہ یہ دکانیں تباہ ہو گئی۔ اس موقع پر ایس ڈی ایم ،پٹواری نائب تحصیل دار و علاقہ کے سرپینچ وغیرہ موقع پر آئے اور اس جگہ کا موقع دیکھا۔ واضح رہے زمین اچانک بہہ گئی جس سے لوگوں کو بھاری نقصان ہوا،کافی جگہ ویران ہوگئی۔ تاہم اس سلسلہ کو لیکرضلع کمشنر ریاسی سے گزارش ہے کہ وہ ان لوگوں کو سرکاری فنڈ سے مدد کرے۔ تاکہ یہ لوگ اپنا روزگار دوبارہ سے شروع کرسکیں۔