مہور کے دال والی بھیٹوئی علاقہ میں پانچ ماہ سے پانی کی قلت

0
0
  • ملازمین ٹیلی فون پر دیتے ہیں ڈیوٹی،عوام پریشان،ایس ڈی ایم مہور سے مداخلت چاہی
    آر جے بشیر
  • مہور؍؍سب ڈویژن مہور سے بارہ کلومیٹر دور دال والی بھیٹوئی علاقہ کے واڑ نمبر پانچ میں گزشتہ پانچ مہینے سے لوگ پانی کی مشکلات سے دو چار ہیں ،عوام میںپانی کی ہاہاکار مچی ہوئی ہے محکمہ صحت عامہ کے اے ای ای اور جے ای بھی تک اس علاقے میں نہیں آئے ہیں۔ لوگوں نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا اس علاقے میں کوئی بھی ملازم ڈیوٹی نہیں دے رہا ہے۔ اس علاقہ کے کچھ اثر رسوخ رکھنے والے لوگوں کے ساتھ مل کر موٹی موٹی بلیں نکلی ہے لوگوں نے کہا ہم پچھلے پانچ ماہ سے پانی کی ایک ایک بوند کیلئے ترس رہے ہیں مگر ہماری بات کوئی نہیں سنتا ہے۔ملازم گھر میں بیٹھ کر ٹیلی فون پر ڈیوٹی کرتے ہے۔ عوام نے ایس ڈی ایم مہور سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس محکمہ پر دبائو ڈالیں تاکہ یہاں کی عوام کو بھی انصاف مل سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا