عمارتی لکڑی کی اسمگلنگ کرتے ہوئے ایک ٹاٹا موبائل گاڑی بھی ضبط، مزید سرچ آپریشن اور کارروائی جاری:رینجر افیسرعامرضا
شاہ نواز
مہور؍؍مہور میں محکمہ جنگلات کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے بڑے پیمانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مہور درماڑی فاریسٹ ڈویژن میں محکمہ جنگلات کی جانب سے سریچ آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ دنوں مہور کے محکمہ جنگلات کے ملازمین نے عمارتی لکڑی اسمگل کرتے ہوئے ایک ٹاٹا موبائل گاڑی کو بھی ضبط کیا ہے جس کا نمبر ہے JK14C- 5368۔ اس گاڑی میں عمارتی لکڑی کو اسمگل کیاجا رہا تھا جسے فاریسٹ کے ملازمین نے موقع پر ضبط کیا ہے۔ گزشتہ روز فارسٹ رینج مہور کے ملازمین نے فارسٹ رینج افیسر مہور عامر رضا اور ڈویژنل فارسٹ آفیسر درماڑی سنجے گپتا کی ہدایات پر سلدھار گاؤں میں ایک سریچ اپریشن کیا۔ اس اپریشن میں مہور پولیس اور مہور فاریسٹ کے ملازمین نے مشترکہ طور پر کامیاب کیا اور گاؤں سے لوگوں کے گھروں سے 574 عمارتی لکٹری کے سلپیر برآمد کئے جو غیر قانونی طور پر موجود تھے۔ اس معاملے میں 15لوگوں کے خلاف محکمہ جنگلات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس پر تحقیقات جاری ہے۔ اس حوالے سے جب نمائندہ نے فاریسٹ رینج افیسر مہور عامر رضا سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ اْنہیں اپنے خفیہ ذرائع سے جانکاری حاصل ہوئی تھی جس کے بعد اْنہوں علاقہ میں سریچ آپریشن کیا اور بڑے پیمانے پر عمارتی لکڑی ضبط کی۔ اْنہیں بتایا کہ کارروائی جاری ہے اور ابھی سریچ آپریشن میں مزید عمارتی لکڑی برآمد ہونے کاامکان ہے۔ اْنہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر جنگلات کو برباد نہ کریں کیونکہ جنگلات سبز سونا ہے اور جنگلات کے ہمارے زندگی ادھوری ہے۔جنگلات بچانا ہے۔ سب کا فرض ہے۔ فاریسٹ رینج آفیسر مہور عامر رضا نے لوگوں سے اپیل کی ہے محکمہ جنگلات کے افسیر اْن کے لئے ہر وقت مہور درماڑی میں دستیاب ہے جس بھی شخص کو لکڑی کی ضرورت ہے وہ دفتر میں آکر ہم سے رجوع کریں ہم اْنہیں قانون کے دائرے کے اندر ہر ممکن پیش پیش رہیں گے۔