منشیات اور رشوت خورد کے خلاف نکیل کسی جائے گی: یس ڈی پی او مہور
شاہ نواز
مہور؍؍گزشتہ روز تھانہ پولیس مہور میں تھانہ دیوس منایا گیا جس میں مہور کے کئی معزز لوگوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی شہریوں نے ایس ڈی پی او مہور اعجاز احمد کو محکمہ پولیس سے منسلک علاقہ کے کئی مسائل سے آگاہ کیا۔ ایس ایچ او مہور چرن جیت سنگھ اور ایس ڈی پی مہور اعجاز احمد چودھری نے شہریوں کے مسائل کو بخوبی سماعت کرنے کے بعد یقین دلایا کہ اْن کے مسائل کو علی حْکام کی نوٹس لایا جائے گا۔
اس موقع پر ایس ڈی پی او مہور اعجاز احمد چودھری نے اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں منشیات خوری اور رشوت خوری کے خلاف اْن کی مہم سخت اور سنجیدہ رہے گی۔ اْنہوں نے لوگوں کو بتایا کہ اس مہم کو مسلسل و کامیاب رکھنے کے لیے ہر ایک شہر کا فرض ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون فراہم کریں اور جہاں بھی منشیات یا رشوت سے منسلک کوئی جانکاری ملے تو وہ فوراً پولیس سے رابطہ قائم کریں تاکہ اس طرح کی حرکتوں کا بر وقت قابو پایا جاسکے گا۔