کئی لوگ آشیانے سے ہوئے محروم، بجلی نظام درہم برہم، متعدد سڑکوں پرآمدورفت متاثر
شاہ نواز
ریاسی// دوسررے روز لگاتار موسلادھار بارشوں و برفباری نے ضلع ریاسی کے سب دویژن مہور و درماڑی میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔ پورے جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ ضلع ریاسی کے پہاڑوں پر دوسرے روز بھی لگاتار برفباری و بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز دن میں کئی بار تیز آندھی آئی جس نے بڑے پیمانے پر ضلع کے سب ڈویژن درماڑی وسب ڈویژن مہور کے متعدد علاقوں میں رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کی جب تیز آندھی آئی تو رہائشی مکانوں کے ٹین والے چھت آندھی نے اُڑا لئے جس کے بعد علاقوں میں چیخ وپکار اْٹھ گئی۔اس دوران مہور درماڑی کے متعدد علاقوں سے لوگوں نے لازوال سے بات کرتے ہوئے تیز آندھی سے ہوئے نقصان سے آگاہ کیا اور انتظامیہ سے اپیل کی کہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کی امداد کی جائے ۔
دریں اثناء ادھر بلاک گلاب گڑھ کے کھوڑ گاؤں میں کاشمی بیواہ زوجہ بشیر احمد، بہار دین ولد کمال دین پنچایت شدول کی زنہ بیگم بیواہ لسو، بشیر احمد ولد گلہ ساکنہ پیں ناڑہ دیول کے مکان گر کر تباہ ہو گئے ہیں۔ وہیںبلاک مہور کی پنچایت مولاس میں محمد ابراہیم ولد مولوی بیر محمد ساکن اپر کلوا کا مکان گرگیا ہے۔ سب دویژن درماڑی کے بلاک تھرو کی پنچایت تھر بی میں بندو دیوی بیواہ بال رام اور محمد یوسف ولد عبدلعزیز کے رہائشی مکان گر کر تباہ ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بلاک تھر میں پنچایت تھرو (بی) میں ایک پنجگانہ مسجد شریف کی چھت بھی تیز آندھی سے اْٹھ گئی ہے۔ اس کے ساتھ بجلی نظام کوبھی متعدد مقام پر نقصان پہنچا ہے ۔