ضلع صدر پی ڈی پی ریاسی شفیق الرحمان نے کیاوالہانہ استقبال
آر جے بشیر
- مہور؍؍مہور سب ڈویژن کے کئی علاقوں کے لوگوں نے باقی پارٹیوں سے خیر باد کہہ کر پی ڈی ہی میں شمولیت اختیار کی ۔ تحصیل چسانہ کے دامنی ، شنگڑی ، چسانہ ، کوٹ وغیرہ علاقوںکے لوگوں نے باقی پارٹیوں کو چھوڑ کر پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ باقی پارٹیوں کی پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص گلاب گڑھ میں آج بھی انسانوں کو بنیادی سہولیت میسر نہیں ہیں اور کافی پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ضلع صدر پی ڈی پی ریاسی شفیق الرحمان کی قیادت میں ان لوگوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ اس موقعہ پر ٹھاکر نصیب سنگھ ضلع سکریٹری پی ڈی پی ریاسی، محمد یاسین شیخ اور عبدالرشید ضلع سیکریٹری ضلع ریاسی ، چندر پرتاب سنگھ زونل صدر پی ڈی پی یوتھ گلاب گڑھ، غلام محمد ملک بلاک صدر مہور ، محمد لیاقت بلاک صدر چسانہ، سخی محمد اور محمد رفیق بلاک صدور ٹرائبل چسانہ اور نریندر کور بلاک صدر مہلا ونگ بلاک چسانہ ، واجد علی شاہ اور منظور شاہ سیکٹر صدر پی ڈی پی اور شاکر ،کلدیپ سنگھ انچارج ایریا کے علاوہ دوسرے لوگ بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ اس موقعہ پر دلبیر سنگھ ، رمیش سنگھ ، سنجو شرما ، موکیش سنگھ ، جیت سنگھ ، چمیل سنگھ ، جیت سنگھ ، رنگیل سنگھ ، ریوندر سنگھ ۔محمد صادق ، غلام جہان ، محمد حنیف ، محمد شبیر کے علاوہ ستر سے زائد لوگوںنے پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی ۔