مہمان پرندوں کی پوچنگ،شکار اورفروخت کے خلاف وائلڈ لائف پروٹیکشن محکمہ متحرک

0
0

متعدد ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی گئی

سرینگر// کشمیر وادی کے آبی پناہ گاہوں میںہر سال مختلف ممالک بشمول سائبریا،سینٹرل ایشیأ اورچین وغیرہ سے بھاری تعداد میں مہمان پرندے وارد ہوتے ہیں۔وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ1972کے تحت ان پرندوں کی پوچنگ،شکار اورفروخت کو ممنوع قراردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں خلاف ورزیں میں ملوث کئی افراد کو گرفتار کرکے اُن کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔وائلڈ لائف پروٹیکشن محکمے کی طرف سے ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ مہمان پرندوں کے شکار،فروخت اورپوچنگ میںملوث افراد کے خلاف ایکٹ کے تحت مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس مقصد کے لئے وائلڈ لائف محکمے نے فارسٹ پروٹیکشن فورس اور مقامی پولیس سے تعائون طلب کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا