مہاراشٹر کی سیاست میں ایک اور بحران کااندیشہ

0
0

’اجیت گروپ کے تقریباً پندرہ ایم ایل اے شرد پوار سے رابطے میں ہیں‘
یواین آئی

پونے؍؍مہاراشٹر میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) (اجیت گروپ) کے کم از کم دس سے پندرہ ایم ایل اے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) (شردپوار گروپ ) کے سربراہ شرد پوار کے رابطے میں ہیں اور کبھی نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا ساتھ چھوڑ سکتے ہیں۔ ذرائع نے جمعرات کو یہاں یہ اطلاع دی۔شیوسینا-شندے گروپ کی طرف سے کابینہ میں توسیع کے مطالبے کے درمیان مہاراشٹر کی سیاست میں ایک اور بحران کی خبر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل این سی پی (اجیت گروپ) کے ممبران اسمبلی کی ایک میٹنگ ممبئی میں قومی صدر اجیت پوار کی صدارت میں ہوئی تھی۔ پارٹی ایم ایل اے نے بھی۵۱? دنوں کے اندر کابینہ میں توسیع کا مطالبہ کیا۔
اجیت پوار کے ایکناتھ شندے کی قیادت والی مخلوط حکومت میں شامل ہونے کے بعد مہاراشٹر میں کابینہ میں کوئی توسیع نہیں ہوئی ہے۔ اب این سی پی (اجیت گروپ) اور سینا کے دونوں مختلف دھڑوں کے ایم ایل اے اکتوبر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے کابینہ میں توسیع کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ادھر مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شکست کے بعد نائب وزیر اعلیٰ دیوندر فرنویس نے استعفیٰ دینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اس کی وجہ سے مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) میں زبردست جوش و خروش ہے۔مسٹر فرنویس 4 جون کو لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد پارٹی کے سرکردہ لیڈروں سے ملنے دہلی گئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا