لازوال ڈیسک
جموں؍؍این وائی ایف او نے یہاں جموںمیں مہاراجہ ہری سنگھ کا یوم پیدائش منایا ۔واضح رہے مہاراجہ ہری سنگھ ریاست جموں و کشمیر کے آخری حکمران تھے۔وہیںمہاراجہ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ریشی کول کلم قومی صدر یوتھ فارمرز آرگنائزیشن نے کہا کہ مہاراجہ ہری سنگھ کو ان کی اعلیٰ خوبیوں، سیکولر کردار اور خاص طور پر تعلیم اور زراعت کے میدان میں ان کی کامیابیوں کے لیے جانا جاتا تھا۔رشی نے کہا کہ مہاراجہ ہری سنگھ اپنے شاندار کاموں کے لیے عزت اور احترام کے مستحق ہیں۔دریں اثناء قومی صدر این وائی ایف او راہول دویدی نے مزید کہا کہ مہاراجہ ہری سنگھ ایک ایسے شخص تھے جنہوں نے 1947 میں ریاست جموں و کشمیر کو ہندوستان میں ضم کیا تھا اور یہ ان کے دانشمندانہ قدم اور وژن کی وجہ سے ہے کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے اور ہندوستان کے تاج کے طور پر جانا جاتا ہے۔انہوں نے 1947 میں جموں و کشمیر کو ہندوستان کے ساتھ ملا کر تاریخ اور جغرافیہ دونوں کی تخلیق کی۔