آر ایس پورہ جموں کا فلائٹ لیفٹیننٹ ادویتیا بل از جان ،علاقے میں ماتم کی لہر
یواین آئی
نئی دہلی/جموںراجستھان کے باڑمیر ضلع میں جمعرات کو مگ 21 ٹرینر طیارے کے حادثے میں دو ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹوں کی موت ہو گئی ہندوستانی فضاییہ نے ایک بیان میں کہاکہ "آئی اے ایف کا ایک جڑواں سیٹر مگ21 ٹرینر طیارہ آج شام راجستھان کے اترلائی ایئر بیس سے ٹریننگ سورٹی کے لیے روانہ ہوا تھا رات تقریباً 9:10 بجے طیارہ باڑمیر کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا دونوں پائلٹوں کو شدید چوٹیں آئیں جن سے ان کی موت ہوگئی جانوں کے ضیاع پر ہندوستانی فضائیہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائیہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔“مگ طیارہ گرنے کے بعد بھیمڈا گاو¿ں میں افراتفری مچ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ تباہ ہونے والے مگ طیارے کا ملبہ تقریباً آدھا کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔آئی اے ایف نے مزید کہا کہ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اس دلخراش مگ 21ٹرینر طیارے کے حادثے میں جموں وکشمیر کے آر ایس پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک پائلٹ کی موت واقع ہونے کی خبر جوں ہی ان کے آبائی گاو¿ں میں پھیل گئی تو وہاں کہرام مچ گیا اور ہر سو ماتم کا ماحول چھا گیا۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران گھر والوں نے بتایا کہ راجستھان کے باڑ میں ضلع میں مگ 21حادثے میں شہید ہونے والا ا±ن کا بیٹا ہے۔انہوں نے اپنے لخت جگر کی شناخت فلائٹ لیفٹیننٹ ادودتیا بل کے طور پر کی۔گھر والوں نے بتایا کہ 26سالہ فلائٹ لیفٹیننٹ ادودتیا بل حب الوطنی کے جذبے سے سرشار تھے۔انہوں نے کہا: ’وہ بچپن سے ہی پائلٹ بننے کا خواب دیکھ رہا تھا اور سخت محنت کرکے اس مقام پر پہنچا لیکن آج وہ ہم سے بچھڑ گیا ہے‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ادوتیا بل نے ابتدائی تعلیم سینک اسکول سے حاصل کی اور پھر وہ محنت کے بل بوتے پر آگے بڑھا اور آج وہ اس مقام پر تھا کہ پورے گاوں کے لوگ ا±س پر فخر کرتے تھے‘۔اہلخانہ نے کہا کہ ہمارا بیٹا وطن کی خاطر شہید ہوا اور ا±س نے اپنی ریاست اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔دریں اثنا ہندوستانی فضاییہ نے ایک بیان میں کہاکہ "آئی اے ایف کا ایک جڑواں سیٹر مگ۔21 ٹرینر طیارہ آج شام راجستھان کے اترلائی ایئر بیس سے ٹریننگ سورٹی کے لیے روانہ ہوا تھا‘۔بیان میں کہا گیا: ’رات تقریباً 9:10 بجے طیارہ باڑمیر کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔ دونوں پائلٹوں کو شدید چوٹیں آئیں جن سے ان کی موت ہوگئی۔ جانوں کے ضیاع پر ہندوستانی فضائیہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائیہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔“مگ طیارہ گرنے کے بعد بھیمڈا گاوں میں افرا تفری مچ گئی، بتایا جارہا ہے کہ تباہ ہونے والے مگ طیارے کا ملبہ تقریباً آدھا کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔آئی اے ایف نے مزید کہا کہ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔دریں اثنا جموں وکشمیر کے لیفٹیننت گورنر منوج سنہا نے اس حادثے پر اظہار رنج و غم کیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’راجستھان میں باڑ میر کے قریب مگ21 ٹرینر کے حادثے میں دو آئی اے ایف کے بہادر ڈبلیو جی سی ڈی آر ایم رانا اور فلائٹ لیفٹیننٹ ادویتیا بل کے کھو جانے سے بہت دکھ ہوا‘۔ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’لیفٹیننٹ ادویتیا جموں کے ایک ابھرتے ہوئے فائٹر پائلٹ تھے، غم کی اس گھڑی میں میری دعائیں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں‘۔