کولمبو (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی مکی آرتھر جمعرات کے روز سری لنکا ٹیم کے چیف کوچ بنائے گئے۔ آرتھر 11 دسمبر سے پاکستان کے ساتھ ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوران سری لنکا ٹیم سے جڑیں گے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) نے آج یہ اعلان کیا۔