مکہ مسجد معاملہ میں انصاف نہیں ہوا:اویسی

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)کے صدر اسدالدین اویسی نے 2007کو مکہ مسجد دھماکہ معاملہ میں سبھی ملزمان کے بری ہوجانے پر الزام لگایاہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے )نے ٹھیک طریقہ سے عدالت میں معاملہ کو پیش نہیں کیا۔گیارہ سال پرانے اس معاملہ میں این آئی اے کی عدالت نے حیدرآباد کی مکہ مسجد دھماکہ معاملہ میں ناکافی ثبوتوں کی بنیادپر آج اسیمانند سمیت سبھی ملزمان کو بری کردیا۔سال 2007میں ہوئے اس دھماکہ میں 9لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور 58زخمی ہوئے تھے ۔مسٹر اویسی نے ٹویٹ میں کہا کہ” این آئی اے نے مقدمہ کی ٹھیک طرح سے پیروی نہیں کی ۔ این آئی اے سے جیسی امید تھی اسکے مطابق اس نے معاملہ کی پیروی نہیں کی ۔اس معاملہ میں انصاف نہیں ہوا۔جون 2014کے بعد اس معاملہ میں بیشتر گواہ اپنے بیانات سے منحرف ہوگئے ۔این آئی اے نے مقدمہ کی پیروی امید کے مطابق نہیں کی یا پھر ‘سیاسی ماسٹر ‘کے ذریعہ ایجنسی کو ایسا کرنے نہیں دیاگیا۔مجرمانہ معاملہ میں جب تک اس طرح کا تعصب ہوتارہے گا تب تک انصاف نہیں ملے گا۔”انھوں نے لکھا ،”این آئی اے اور مودی حکومت نے ملزمان کی ضمانت منظور ہوجانے کے بعد اپیل نہیں کی ۔انھوں نے این آئی اے کو ‘اندھا اور بہرا طوطا’قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ میں انصاف نہیں ہواہے ۔جانچ پوری طرح سے تعصب پر مبنی تھی ۔فیصلہ سے دہشت گردی کے خلاف ہماری لڑائی کمزورہوئی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا