اس لمحے کیلئے سیاسی اور قانونی لڑائیاں لڑیں اور اپنی جانیں بھی قربان کیں
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍؍ مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے آئین کے آرٹیکل 370 بارے سپریم کورٹ کا فیصلہ ان تمام لوگوں کے لیے ایک جیت اور جشن کا لمحہ ہے جنہوں نے جموں و کشمیر کے بھارت کے ساتھ مکمل انضمام کا خواب دیکھا تھا۔ انوراگ ٹھاکر نے ایکس پر پوسٹ کیا، ’’بھارت کے لوگ سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے مغلوب ہیں جو پی ایم نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کے ذریعہ آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔یہ ملک کے تمام قوم پرست لوگوں کے لئے ایک اور فتح اور جشن کا لمحہ ہے جنہوں نے جموں اور کشمیر کے بھارت کے ساتھ مکمل انضمام کا خواب دیکھا جس کے لئے انہوں نے سیاسی اور قانونی لڑائیاں لڑیں اور اپنی جانیں بھی قربان کیں۔ سپریم کورٹ نے پیر کے روز جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھا۔انوراگ ٹھاکر نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ واپس لینے پر مودی حکومت کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست، 2019 کو، جس دن مودی حکومت نے نہرو کے دور میں کانگریس کی کئی تاریخی غلطیوں میں سے ایک کو کالعدم کرنے کے لیے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو واپس لے لیا، بعض سیاسی ماحولیاتی نظاموں اور اس کی شاخوں اور غیر ملکی ہمدردوں نے انضمام کے اس عمل کے خلاف سازشیں شروع کر دیں کیونکہ وہ کبھی نہیں چاہتے تھے کہ وادی میں معمول کی واپسی ہو۔پوسٹ میں مزید کہا گیا، "بھارت کا اتحاد ‘ایک پردھان، ایک نشان، ایک ودھان’ کے بغیر نامکمل تھا، اور یہ مقصد آخر کار حاصل ہو گیا۔ پی ایم مودی کی قیادت میں امن اور خوشحالی لوٹ رہی ہے اور لوگوں نے دہشت گردی کو مسترد کر دیا ہے۔