نظارت حسین آزاد
کوٹرنکہ // کوٹرنکہ میں گزشتہ رات اس وقت ایک دلدوز حادثہ پیش آیا جب جنگل کلال گاواباندی میں مکان بنانے کی غرض سے لکڑی کاٹنے گئے چند لوگ لیکن درخت کاٹنے کے دوران ہوا کے رخ نے مشتاق احمد ولد حاکم دین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جہاں مشتاق احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور ممتاز احمد ولد عبدالغنی ،عبدالرشید ولد کالا ، محمد اکرام ولد خلیل ،عبدالمجید ولد نظام دین شدید زخمی ہوگئے جنہیںزخمی حالت میں ضلع اسپتال راجوری منتقل کیا گیا۔