مڈ ڈے میل کے بقایا جات واگزار کیے جائیں: رزاق گلشن

0
0

سید نیاز شاہ
پونچھ؍؍ٹیچرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی زون ہرنی کا اج ایک اہم اجلاس منعقد ہوا میٹنگ کی صدارت فورم کے زونل صدر ہرنی رزاق گلشن نے کی میٹنگ میں اساتذہ کے مختلف مسائل پر گفت و شنید کی گئی میٹنگ میں رزاق گلشن نے مڈے میل کے مسئلے پر بولتے ہوئے کہا کہ عرصہ ایک سال سے مڈ ڈے میل کے بقایہ جات نہیں دیے گئے جس کی وجہ سے اساتذہ بہت پریشان ہیں اساتذہ کو بازار سے گزرنا مشکل ہو چکا ہے کیونکہ دکاندار اب بازار میں اساتذہ کو پکڑ کر ذلیل کرنے لگے ہیں ان اساتذہ کا کہنا تھا کہ جہاں استاد کا سماج کے اندر ایک مقام ہے مگر مڈ ڈے میل کہ بقایا جات نہ دینے سے اساتذہ کو بازاروں کے اندر ذلیل کیا جاتا ہے اس لیے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کیا ان کا بقایا جات جلد از جلد ریلیز کیا جائے میٹنگ میں دیگر خطاب کرنے والوں میں عظمت حسین شاہ ،شعیب ضیا خان ،چوہدری خورشید احمد ،ندیم احمد ،محمد جہانگیر ،مقصود احمد ،ظاہر احمد ،سجاد حسین شاہ ،معروف احمد خان ،شفیق چوہدری ،ڈاکٹر شمیم مغل وغیرہ وغیرہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا