مڈبھیڑ سے لوگوں میں اطمینان اور خوشی‘

0
0

امن و قانون سے عوام کا بھروسہ ٹوٹنا باعث تشویش :کیجریوال
یواین آئی

نئی دہلی؍؍دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے حیدرآباد کی ویٹرنری ڈاکٹر کے ساتھ عصمت دری کے بعد اسے جلاکر مارنے والے چاروں ملزمین کے پولیس مڈبھیڑ میں مارے جانے پر جمعہ کو کہا کہ اس سے لوگوں میں اطمینان اور خوشی ملی ہے لیکن ملک کے امن و قانون سے عوام کا بھروسہ ٹوٹنا باعث تشویش ہے ۔حیدرآباد خاتون ویٹرنری ڈاکٹر کے ملزمین کو پولیس جائے وقوع پر اس واردات کو کس طرح سے انجام دیاگیا اسے جاننے کے لئے وہاں لے کر گئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمین نے بھاگنے کی کوشش کی اور مڈبھیڑ میں مارے گئے ۔مسٹر کیجریوال نے کہا،‘‘حیدرآباد کے واقعہ سے لوگوں میں اطمینا اور خوشی ہے ۔یہ تشویش کا موضوع ہے کہ ملک کے امن و قانون لوگوں کا یقین ٹوٹ چکا ہے ۔ہم سب کو مل کر ہمارے امن و قانون اور تفتیشی عمل کو مضبوط کرنا ہوگا تاکہ لوگ دوبارہ اس نظام پر یقین کرنے لگیں اور ہر متاثر کو جلد انصاف مل پائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا