مویشی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی، 05مویشیوںکو بچا لیا
راکیش چودھری
سانبہ؍؍سانبہ پولیس نے تھانہ گھگوال ضلع سانبہ کے دائرہ اختیار میں مویشی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے مویشی اسمگلروں کے چنگل سے پانچ مویشیوںکو چھڑایا ہے۔واضح رہے پولیس اسٹیشن گھگوال کی ایک پولیس ٹیم نے ایس ایچ او پی ایس گھگوال کی سربراہی میں قومی شاہراہ ناکہ ٹپیال پر گاڑیوں کی چیکنگ کی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے، ایک مہندرا پک اپ کو روکا۔وہیں گاڑی کی چیکنگ کے دوران اس کے اندر سے پانچ مویشی لدے ہوئے پائے گئے جنہیں انتہائی ظالمانہ طریقے سے باندھ کر بغیر کسی جائز اجازت کے غیر قانونی طور پر منتقل کیا جا رہا تھا۔تاہم بچائے گئے تمام مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 80/2024پولیس اسٹیشن گھگوال میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔