پارٹی کے قائدین نے ڈوڈہ، بھدرواہ میں سلسلہ وار میٹنگیں کیں،کارکنان کومتحرک کیا
لازوال ڈیسک
کشتواڑ/ڈوڈہ؍؍اپنی پارٹی کے ریاستی سکریٹری موہندر سنگھ پریہار نے آج وادی چناب میں پارٹی کیڈر کو سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت دی۔پارٹی کے ریاستی سکریٹری موہندر سنگھ پریہار کی صدارت میں ایک جائزہ میٹنگ ہوئی جس میں ضلع صدر کشتواڑ، مشہود مٹو، صوبائی جوائنٹ سکریٹری عادل وانی، رمن شان اور ضلع صدر یوتھ ونگ بشارت حسین بھی دیگر قائدین کے ساتھ موجود تھے۔اس میٹنگ کا اہتمام اپنی پارٹی ڈوڈہ کے ضلع صدر سلیم ماگرے نے ڈوڈہ کے بھالہ میں کیا تھا۔میٹنگ میں مہندر سنگھ پریہار نے ضلع صدر کے ساتھ ساتھ نوجوان ضلع صدر دونوں کو ہدایت دی کہ وہ کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع میں سیاسی سرگرمیوں کو تیز کریں۔انہوں نے پارٹی کیڈر سے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کی پالیسی اور ایجنڈے کے بارے میں آگاہی کے لیے اپنی رکنیت سازی مہم کے ساتھ ساتھ عوامی رابطہ پروگرام میں اضافہ کریں۔انہوں نے کہا کہ کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع میں لوگ پسماندگی، صحت کی خراب دیکھ بھال اور تعلیمی انفراسٹرکچر کا شکار ہیں۔انہوں نے پارٹی کیڈر کو ہدایت کی کہ وہ وادی چناب میں ترقیاتی مسائل اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کو اجاگر کریں۔اس سے پہلے مہندر سنگھ پریہار کی قیادت میں درجنوں لوگ بالخصوص نوجوانوں نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ڈوڈہ اور بھدرواہ کے دورے کے دوران پریہار کے ساتھ ضلع صدر کشتواڑ مشہود مٹو اور رمن شان بھی تھے جہاں انہوں نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری عادل وانی کے زیر اہتمام کارکنوں کا ایک متاثر کن اجلاس منعقد کیا جس میں درجنوں ممتاز سیاسی اور سماجی کارکنوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اپنی پارٹی میں شامل ہونے والوں میں ڈی پی اے پی بلاک سکریٹری بھلا، محمد اشرف، پی آر آئی- سنتوش کمار، پی آر آئی- محمد عرفان، معروف سماجی کارکن طارق حسین زرگر، بی جے پی اقلیتی مورچہ کے خزانچی، اعجاز احمد ماگرے، گنیش کمار، اظہر بشیر، بٹو کمار، پون کوتوال، بْشن کمار، مشکور احمد ریشی، غلام حسن ریشو، راشد مشتاق زرگر، فاروق احمد تانتری، عبدالواحد، رئیس احمد، شیر علی، سلام دین، شذر منظور، عبداللطیف، ماجد اظہر، طارق حسین اور دیگرشامل ہیں۔پریہار نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے پارٹی مضبوط ہوگی۔تمام نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا گیا اور انہوں نے پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اسی طرح بھدرواہ میں پی ڈی پی اور بی جے پی کے کارکنوں نے بھی اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ضلع کے اپنے دورے کے دوران مہندر سنگھ پریہار نے ضلع صدر کشتواڑ، مشہود مٹو، رمن شان اور صوبائی جوائنٹ سکریٹری عادل وانی کے ساتھ بھدرواہ میں اپنی پارٹی کے ضلعی دفتر کا دورہ کیا۔ضلع صدر بھدرواہ انیل کمار کی طرف سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جہاں پی ڈی پی اور بی جے پی کے کچھ سرکردہ کارکنان نے بھی مہندر سنگھ پریہار، بشارت حسین اور دیگر کے سامنے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔جے کے اے پی میں شامل ہونے والوں میں نمایاں طور پر پی ڈی پی کارکنان یعنی محمد نواب، محمد ابران، روشن بیگم، نورا بی بی۔ بی جے پی کارکنان نتاش رانا، راجیش کوتوال اور دیگرشامل ہیں ۔