مولانا مدثر حسین قادری کی مولانا الشیخ عبدالرشید داودی سے ملاقات

0
0

منظور حسین قادری
پونچھ؍؍جماعت اہلسنت صوبہ جموں(رجسٹرڈ) کے جوائنٹ سیکریٹری مولانا مدثر حسین قادری کے ہمراہ سلطان الحفاظ حضرت مولانا حافظ محمد اشرف نقشبندی الحاج محمد صادق کالس الحاج صوفی عبدالقیوم کالس ودیگر معزز شخصیات نے جماعت اہل سنت صوبہ جموں کی نمائندگی کرتے ہوئے حالیہ ہفتوں رہا ہوئے مفکر اسلام علامہ مولانا الشیخ الحاج عبد الرشید داؤودی حفظہ اللہ (سربراہ اعلٰی تحریک صوت الاولیاء جموں و کشمیر) کی رہائش گاہ وادارہ مرکز صوت الاولیاء اشاجی پورہ اننت ناگ میں ملاقات کا شرف حاصل کیا اس دوران مولانا عبدالرشید داودی نے مذہبی و دینی کاموں پر سیر حاصل گفتگو کی اور بعد ازاں مرکز صوت الاولیاء کا خود ساتھ رہ کر پورے ادارے کا دورہ بھی کروایا اس ضمن میں جماعت اہلسنت صوبہ جموں کی طرف سے مفکر اسلام حضرت علامہ مولانا الشیخ الحاج عبد الرشید داؤودی کو ایک سال کے طویل عرصے کے بعد باعزت رہائی پر تہنیت تبریک و مبارکباد پیش کی اور مولاناا داودی کی دینی خدمات کو سراہا واضح ہو کہ مولانا مدثر حسین قادری مع احباب یخ بستہ مغل شاہراہ سے وادی کشمیر وارد ہوئے اور جماعت اہل سنت صوبہ جموں کی طرف سے تحریک الاولیاء کے سربراہ اعلیٰ اور جملہ کارکنان ورضاکاران کی حوصلہ افزائی کی دوران تبادلہ خیالات مسلک وملت کے ملی ونجی معاملات پر غور وفکر کیا گیا جو کہ ملک وملت کے لئے نفع بخش ہیں علمائے کرام نے مشترکہ اعلامیہ میں سرزمین کشمیر کو بزرگان دین کی اخلاق ومحبت والی قراردیا اور ایمان وایقان کے تحفظ کے لئے تصوف وصوفی ازم کی تعلیمات وتربیت پر زوردیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا