لازوال ڈیسک
سانبہ // مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صوبائی جنرل سیکرٹری و مرکزی جامع مسجد شریف ڈی سی آفس سانبہ کے امام و خطیب مولانا محمد شفیع رضوی نے تحصیل تھرو کے موڑا لسولی سے تعلق رکھنے والے محمد جمیل ولد محمد عارف اور ابرار احمد ولد محمد اقبال کو بطور سب انسپیکٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان نوجوانوں نے اپنی تعلیم میں محنت اور مشقت کر کے اپنا اور اپنے والدین کے ساتھ ساتھ اپنے قبیلے کا نام روشن کیا ہے دور دراز پہاڑی علاقہ سے تعلق رکھنے والے ان نوجوانوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ محنت سے سب کچھ ممکن ہے لسولی ایک ایسا موڑا ہے جہاں پر بنیادی سولہات کا کافی فقدان ہے بالخصوص تعلیم کا کوئی معقول انتظام نہیں ہے پرائمری سطح تک بھی جو بچوں کی ابتدائی تعلیم ہے اس کے لیے بھی بچوں کو کئی کلومیٹر پیدل سفر طے کرنا پڑتا ہے اور بجلی موبائل نیٹ ورک وغیرہ بنیادی سولہات کے فقدان کی وجہ سے موڑا کی عوام پریشان حال ہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے رضوی موصوف نے کہا کہ نوجوان ہی سماج کا روشن مستقبل ہیں پڑھ لکھ کر افیسر بنیں گے تو اپنے علاقہ کی تعمیر و ترقی کی طرف توجہ کریں گے جب کوئی انسان محنت اور دلجمی اور مثبت سوچ کے ساتھ کسی منزل کی طرف قدم بڑھاتا ہے تو اسے ہر حال میں کامیابی حاصل ہوتی ہے کسی بھی میدان میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے خود پر اعتماد اور مثبت سوچ ہونا لازمی ہے جب انسان خود پر اعتماد کرتے ہوئے مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھتا ہے تو وہ ہر منزل کو باسانی حاصل کر لیتا ہے لیکن اگر انسان کو یا طالب علم کو خود پر اعتماد نہیں اور سوچ منفی ہے تو وہ ہزار کوشش کرنے کے باوجود بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکتا مولانا محمد شفیع رضوی نے قبیلہ سے تعلق رکھنے والے دیگر طلباء سے جو زیر تعلیم ہیں ان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ بھی محنت اور دلجمی کے ساتھ اپنی تعلیم کے ہر مرحلے کو سنجیدگی اور مثبت سوچ کے ساتھ کامیابیوں کی طرف بڑھتے جائیں آج کے اس پرفت دور میں اکثر نوجوان منشیات جیسی مہلک بیماری کا شکار ہو رہے ہیں منشیات کا استعمال کر کے اپنی زندگی برباد کر رہے ہیں اور کچھ نوجوان اگر کسی امتحان میں ناکام ہوتے ہیں تو وہ ڈپریشن کا شکار ہو کر خود کشی کر لیتے ہیں پریشان ہونا یا خود کشی کر لینا کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے بلکہ مثبت سوچ کے ساتھ اس ناکامی کو کامیابی میں بدلنے کی دوبارہ جدوجہد کرنی چاہیے اپنے تعلیمی ہر مرحلے کا محاسبہ کرنا چاہیے کہ کہاں پر کمی نہیں ہے کس وجہ سے میں کامیاب نہیں ہو سکا تو اس کمی کو دور کر کے دوبارہ کامیابی کی طرف خود اعتمادی کے ساتھ جستجو کرتے ہوئے اپنی منزل کی سیڑھیوں پر چڑھنے کی کوشش کرتے رہنا چاہیے خود پر اعتماد اور مثبت سوچ ہی کامیابی کی ضامن ہے۔