مولاناا ٓزاد نیشنل یونیورسٹی کااپنی سلور جوبلی پرخصوصی تحفہ

0
0

نظامت فاصلاتی تعلیم کے تحت زیر تعلیم طلبااپنارُکاہوااپناتعلیمی سفرپھرسے شروع کرسکتے ہیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍مولاناا ٓزاد نیشنل یونیورسٹی اپنی سلور جوبلی کے موقع پر ان تمام طلباء کو جو نظامت فاصلاتی تعلیم کے تحت زیر تعلیم رہے ہیں اور کسی نہ کسی وجہ سے اپنے مقررہ معیاد میں اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پائے اور ان کے کورسز کی معیاد ختم ہو چکی ہے ۔ ان کو یونیورسٹی ایک سنہرا موقع فراہم کررہی ہے کہ وہ یو جی اور پی جی ، ڈپلوما اور سرٹفکیٹ کورسز کے لیے ری ایڈمیشن (Re-Admission) یعنی ری رجسٹریشن (Re-Registration) کرا کے اپنے باقی ماندہ اور نا مکمل شدہ کوررسز جن میں وہ ناکام ہوئے ہوں یا امتحان نہ دے سکے ہوںاس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ری رجسٹریشن کروا ئیں اور اپنی تعلیم کوپایئہ تکمیل تک پہنچائیں۔ری جسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر 2022 ہے۔خاص طور سے وہ طلبہ و طالبات جنھوں نے 2005 سے 2013 کے دوران یونیورسٹی کے کسی کورس میں داخلہ لیا ہو ۔اور گھریلیو مصروفیات یا دیگر وجوہات کی بنا پر وہ اپنی ڈگری مکمل نہیں کر پائے ہیں انھیں یونیورسٹی اپنے سلور جوبلی کے موقع پر ایک آخری موقع فراہم کر رہی ہے۔ کہ وہ 30 اکتوبر 2022 تک ری رجسٹریشن فارم ، مانو سب ریجنل سنٹر جموں میں جمع کروا سکتے ہیں۔ فیس آن لائن ہی بھرنی ہوگی۔ یاد رہے یہ ایک آخری موقع ہے ۔ لہذا ان تمام طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اس سنہرے موقعے کا بھر پور فائدہ اٹھائیں اور 30 اکتوبر 2022 تک اپنا ری ایڈمیشن فارم مکمل کر کے مانو سب ریجنل آفس جموں میں جمع کروائیں۔مزید معلومات کے لیے مانو ریجنل سنٹر جموں کے دفتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔رابطہ کے لیے نمبرات ہیں0191-2460150/ 9419963002 / 9419953955 / 941996281۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا