’موقع پرستانہ اتحاد نے تباہی لائی‘ یو پی اے کی برسوں کی محنت برباد کردی: راہل

0
0
یواین آئی
نئی دہلی؍؍کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں وکشمیر میں اتحادی حکومت سے الگ ہونے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی۔پی ڈی پی کے موقع پرستانہ اتحاد نے ریاست میں آگ لگانے کا کام کیا اور ترقی پسند اتحاد حکومت کی برسوں کی محنت پر پانی پھیر دیا۔مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ بی جے پی۔پی ڈی پی کے موقع پرستانہ اتحاد نے ریاست میں آگ لگانے کا کام کیا۔ ریاست میں ہمارے بہادر جوان اور کئی دیگر بے قصور لوگ مارے گئے۔ ہندستان کو اس کا اسٹریٹجک نقصان ہوگا اور اس سے یو پی اے کی برسوں کی محنت ضائع ہوگئی۔ یہ نقصان گورنر راج میں بھی ہوگا۔ نااہلی ، گھمنڈ اور نفرت کی ہمیشہ شکست ہوتی ہے۔اس سے پہلے کانگریس نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی نے ریاست کو بربادر اور تباہ کردیا ہے لیکن وہ اس کی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتی۔بی جے پی نے آج یہ کہتے ہوئے اتحاد ی حکومت سے ہٹنے کے فیصلے کا اعلان کیا کہ وزیراعلی محبوبہ مفتی ریاست کے خراب ہوتے حالات کو قابو کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا