کے کے شرما اور چیف سیکرٹری نے ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ وادی اور جموں صوبے کے کچھ حصوں میں لازمی خدمات کی بحالی کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍کشمیر ڈویژن اور جموں صوبوں کے کچھ حصوصوں میں تازہ برفباری کے تناظر میں لیفٹیننٹ گورنر مشیر کے کے شرما اور چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے صوبائی اور ضلع اِنتظامیہ کے اَفسروں کے ساتھ ایک تفصیلی ویڈیوکانفرنسنگ منعقد کی اور ان پر زو ردیا کہ وہ صد فیصد بجلی سپلائی بحال کرنے اور جموں وکشمیر یوٹی بھر میں اتوار شام تک تمام سڑکوں پر سے برف ہٹانے کے کام کو مکمل کریں۔ڈویژنل کمشنر جموں، پی ایچ ای اور آئی اینڈ ایف سی اور ڈی ایم آر آر اینڈ آر ، ڈی سی جموں اور کئی دیگر افسروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔ جبکہ صوبائی کمشنر کشمیر، کشمیر صوبے کے ڈی سی ، جموں ڈویژن کے ڈی سی اور کئی دیگر افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔کے۔ کے۔ شرما نے اِس موقعہ پر کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں تک بجلی ، پانی ، سڑک رابطے ، غذائی اجناس کی دستیابی اور دیگر سہولیات پہنچانے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔کے ۔کے۔ شرما اور چیف سیکرٹری نے متعلقہ ڈویژنل کمشنروں اور ترقیاتی کمشنروں سے لازمی خدمات کی بحالی سے متعلق تفاصیل حاصل کیں ۔چیف سیکرٹر ی نے کہا کہ ایس ڈی آر ایف کے تحت ترقیاتی کمشنروں کے حد اختیار میں مناسب رقومات دستیاب رکھی گئی ہیںاور اضافی رقومات 17؍ دسمبر 2019ء تک ترقیاتی کمشنروں واگزار کی جائیں گی تاکہ مختلف کاموں کے واجبات کو کلیئر کیا جاسکے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ جموں صوبے کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ کشمیر صوبے کے کچھ علاقوں میں بجلی نظام میں خلل پڑا ہے۔چیف انجینئروں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ دونوں صوبوں میں اتوار شام تک بجلی لائینیں بحال کریںاور بجلی کھمبوں اور ٹرانسفارمروں کی قلت کو دور کرنے کے معاملہ فوری طور سے پی ڈی ڈی کے اِنتظامی سیکرٹری کی نوٹس میں لایا جانا چاہیئے۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ شمالی اور سینٹرل کشمیر بشمول شہر سری نگر میں بجلی مکمل طور سے بحال کی گئی ہے اور صارفین کو بجلی شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ ترجیحاتی سیکٹر میں 70فیصد سڑکوں پر سے برف ہٹائی گئی ہے جبکہ 14دسمبر شام تک کام مکمل کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ میونسپلٹیوں اور ٹاون ائیریا کمیٹیوں نے اپنی افرادی قوت اور مشینری کو کام پر لگادیا ہے ۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ بڑی شاہراہوں پر سے برف ہٹانے کے کام پر افرادی قوت او رمشینر ی کو لگا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سری نگر ۔ جموں قومی شاہراہ جسے ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے کو قابلِ آمد رفت بنانے کے لئے کام شد و مد سے جاری ہے۔مختلف ضلعوں کے ترقیاتی کمشنروں اور ضلع ایس پیز سے کہا گیا ہے کہ وہ سری نگر ۔ جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی معقولیت کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک پولیس حکام کی مشاورت سے لازمی اقدامات اٹھائیں۔اس دوران درماندہ مسافروں ، طلاب او رٹرک ڈرائیوروں کو ہر طرح کی سہولیات بہم پہنچانے کی ہدایت دی گئی۔ اس کے علاوہ جموں بس سٹینڈ میں ہیلف ڈیسک قائم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ڈی سی گاندربل کو ہدایت دی گئی کہ وہ کرگل میں اپنے ہم منصب کے ساتھ ایک ہارٹ لائین قائم کریں تاکہ سونہ مرگ ۔زوجیلا ۔ کرگل سڑک کی صورتحال کے تعلق سے رابطے کو برقرار رکھا جاسکے۔ واضح رہے کہ اس شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔میٹنگ میں بتایا گیاکہ لگ بھگ تمام واٹر سپلائی سکیمیں کام کر رہی ہیں اور صارفین کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جارہا ہے ۔ علاوہ ازیں شہر سری نگر میں پانی کی نکاسی کے لئے مناسب تعداد میں پمپ کام پر لگائے گئے ہیں۔ترقیاتی کمشنروں کو مزید ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے اپنے ضلعوں میں ہر مہینے کے پہلے ہفتے میں راشن اور تیل خاکی کی تقسیم کاری کو یقینی بنائیں۔ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ مختلف امتحانات میں شامل ہونے والے طلاب کے لئے امتحانی مراکز میں گرمی اور روشنی کا مناسب انتظام کریں۔ کے۔ کے۔ شرما اور چیف سیکرٹری نے ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ پیش پیش رہ کر اپنے مشینری اور افرادی قوت کو متحرک کریں تاکہ لازمی خدمات کے ساتھ ساتھ لوگوں کی راحت رسانی کو ممکن بنایا جاسکے۔