لازوال ویب ڈیسک
جنیوا، // یوکرین میں اس موسم سرما میں روزانہ 20 گھنٹے تک بجلی کی کٹوتی ہو سکتی ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے پیر کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجلی کٹوتی کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں، خاص طور پر شہری علاقوں میں جہاں توانائی کے نظام ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور اکثر ایک ہی نظام کے ذریعے گرم پانی اور بجلی کی فراہمی کنٹرول ہوتی ہے۔
https://www.who.int/
واضح رہے کہ یوکرین کے وزیر توانائی جرمن گالوشینکو نے جون میں کہا تھا کہ یوکرین اپنی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا نصف کھو چکا ہے۔ انہوں نے اندازہ لگایا کہ یوکرین کے لیے سردی سے بچنے کے لیے وافر صلاحیت نہیں ہوگی، جبکہ بجلی کی درآمدات سے کمی پوری نہیں ہوگی۔