عوامی مسائل پر کیا تبادلہ خیال ،نکاسی آب کا لیا جائزہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍کارپوریٹر وارڈ نمبر 74صوبت علی چوہدری نے یہاں وارڈ کے اندرا انکلیو اور گرد و نواح کے کئی علاقہ جات کا دورہ کر کے موسم برسات کے پیش نظر مقامی عوام کے مسائل کا معائنہ کیا ۔اس دوران انہوں نے موسم برسات کے دوران پیش آنے والی مشکلات پر بھی بات کی ۔انہوں نے اندرا انکلیو اور گرد و نواح کے علاقہ جات میں نکاسی آب کا بھی معائنہ کیا۔کارپوریٹر موصوف نے اپنے دورے کے دوران مقامی عوام سے کئی مسائل کے پیش نظر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے وارڈ میں آنے والے موسم برسات کے دوران پانی کے نکاس پر بات کی اور مختلف نالوں ،نالیوں میں لگنے والے بلاکس پر بھی بات کی ۔اس دوران ان کے ہمراہ جے ایم سی کی ٹیم ، جے ایم سی جے ای کرن گپتا، ، پی ڈی ڈی لائن مین ماجد احمد، سپروائزر میونسپل فضل حسین اور علاقہ کے کئی زعماء موجود تھے۔وہیں کارپوریٹر نے متعلقہ محکمہ کے افسران کو ہدایات جاری کی کہ موسم برسات میں عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو موسم برسات میں کسی بھی قسم کی کوئی مشکل نہیں آنی چاہئے ۔اس دوران مقامی لوگوں نے کارپوریٹر موصوف کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے کام احسن طریقے سے انجام دئے جارہے ہیں۔