موسمیاتی تبدیلیوں کے ایک اور سنگین اثر کا انکشاف

0
0

واشنگٹن، // موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں موسم مسلسل گرم ہو رہا ہے اور اموات کی شرح بھی بڑھ رہی ہے۔ اب ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں کے ایک اور سنگین اثر کو دریافت کیا ہے۔
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر میں گرم موسم کے دورانیے اور شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
اس تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے 1991 سے 2020 کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کرکے یہ تعین کیا کہ ہر ملک کو سال بھر میں کتنے گرم دنوں کا سامنا ہوا۔
اگلے مرحلے میں انہوں نے مئی 2023 سے 15 مئی 2024 کے موسمیاتی ڈیٹا کا تجزیہ کرکے یہ تخمینہ لگایا کہ 1991 سے 2020 کے مقابلے میں ایک سال کے دوران گرم دنوں کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوا۔
انہوں نے مختلف طریقوں کو استعمال کرکے یہ جاننے کی کوشش بھی کی کہ موسم کو گرم کرنے میں موسمیاتی تبدیلیوں کا کردار کتنا ہے۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ انسانوں کے باعث آنے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر میں شدید گرم دنوں تعداد میں اوسطاً 26 دنوں کا اضافہ ہوا ہے۔
ریڈ کراس کریسنٹ کلائیمٹ سینٹر، World Weather Attribution scientific network اور کلائیمٹ سینٹرل کی جانب سے تحقیق کے نتائج جاری کیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران 6.3 ارب افراد یا دنیا کی 80 فیصد آبادی کو کم از کم 31 بہت زیادہ گرم دنوں کا سامنا ہوا۔
اس عرصے میں مجموعی طور پر 76 ہیٹ ویوز کو 90 مختلف ممالک میں دیکھا گیا۔اسی کے ساتھ گرم موسم سے لاطینی امریکا کے 5 ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسا مانا جاتا ہے شدید گرمی سے گزشتہ 12 ماہ کے دوران لاکھوں افراد ہلاک ہوئے مگر حقیقی تعداد کروڑوں میں ہوسکتی ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ سیلاب اور سمندری طوفان شہہ سرخیوں کی زینت بنتے ہیں مگر شدید گرمی بھی اتنی ہی زیادہ جان لیوا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا