ہندوستانی عوام نے نریندر مودی کو الوداع کرنے کا فیصلہ کیا ہے : راہل
یواین آئی
نئی دہلی؍؍کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو جھوٹ کی فیکٹری قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی انتخابی مہم میں جتنے بھی جھوٹ بولیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن سچ یہ ہے کہ بی جے پی انتخابات ہار رہی ہے اور 4 جون کے بعد وہ ملک کے وزیر اعظم نہیں رہیں گے۔مسٹر گاندھی نے بدھ کو کہا، ” جھوٹ کی فیکٹری، بی جے پی خود کو کتنا ہی تسلی لے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ میں ایک بار پھر کہہ رہا ہوں – نریندر مودی 4 جون کے بعد وزیر اعظم نہیں رہیں گے۔ ملک کے کونے کونے میں انڈیا اتحاد کا طوفان چل رہا ہے۔
مسٹر کھڑگے نے کہا، "ملک میں انتخابات کے چار مراحل ہوچکے ہیں اور انڈیا اتحاد بہت مضبوط پوزیشن میں ہے۔ میں پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ہندوستانی عوام نے نریندر مودی کو الوداع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 4 جون کو اس اتحاد کی نئی حکومت بننے جا رہی ہے۔کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’’سچائی کو بناوٹ کے اصولوں سے نہیں چھپایا جا سکتا، آپ کا وعدہ جھوٹا ہے۔وعدہ تیرا وعدہ ، وعدے پے تیرے دیش مارا گیا۔